اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مثالی کارکردگی، پیشہ ورانہ لگن اور قائدانہ اور انتظامی خدمات کے اعتراف میں تینوں مسلح افواج کے 41 افسروں کو ہلال امتیاز (عسکری) کے اعزازات جبکہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید کیپٹن عبدالولی کو ستارہ بسالت کا اعزاز عطا کیا۔ اعلٰی ترین عسکری اعزازت کی تقریب ایوان صدر میں اتوار کی سہ پہر منعقد ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کے جن 41 جنرل افسروں کو ہلال امتیاز (عسکری) سے نوازا، ان میں لیفٹیننٹ جنرل محسن محمد قریشی، ائیر مارشل عبدالمعید خان، ائیر مارشل طارق ضیاء، ائیر مارشل غلام عباس گھمن، میجر جنرل شعیب احمد، میجر جنرل نصیر احمد، رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان، میجر جنرل شازیہ نثار، میجر جنرل ندیم احمد رانا، میجر جنرل وسیم احمد خان، میجر جنرل ارشد نصیر، رئیر ایڈمرل احمد سلیمان، میجر جنرل ارشد محمود، میجر جنرل محمد عاطف منشاء، میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو، میجر جنرل محمد عرفان خان، میجر جنرل سید آصف حسین، میجر جنرل شہریار پرویز خٹک، ائیر وائس مارشل ظفر اسلم، میجر جنرل عمران اللہ، رئیر ایڈمرل جواد احمد، رئیر ایڈمرل عبدالمنیب، رئیر ایڈمرل فیصل امین، میجر جنرل محمد رضا آزاد، میجر جنرل محمد اسحاق خٹک، میجر جنرل چوہدری امیر اجمل، میجر جنرل جواد احمد قاضی، میجر جنرل احمد بلال، میجر جنرل افتخار حسن چوہدری، میجر جنرل احسان علی، میجر جنرل کامران نذیر ملک، میجر جنرل واجد عزیز، میجر جنرل محمد عمربشیر، میجر جنرل اسد الرحمان افضل چیمہ، میجر جنرل مشتاق علی، میجر جنرل محمد امتنان بابر، میجر جنرل محمد فرحان یوسف، رئیر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ، میجر جنرل احسان الطاف اور میجر جنرل عبیرہ چوہدری شامل ہیں۔ کیپٹن عبدالولی شہید 8 ستمبر 2022ء کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہوگئے تھے۔ ان کا اعزاز شہید کے والد نے وصول کیا۔ صدر مملکت نے شہید کے والد کو اعزاز دینے کے بعد انھیں گلے لگا لیا اور شہید کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔
41 فوجی افسروں کو ہلال امتیاز، شہید کیپٹن عبدالولی کو ستارہ بسالت
Mar 25, 2024