وزیراعلی کاپتنگ بازی روکنے دھاتی تار بنانے ، بیچنے خریدنے پر کریک ڈائون کا حکم 

لاہور  ( نوائے وقت رپورٹ)  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پرکریک ڈاؤن کاحکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس، آئی جی پولیس نے امن وامان کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کرائم پر ڈیلی رپورٹ طلب کر لی اور پولیس افسروں کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دھاتی تار کے بارے میں زیروٹالرنس پالیسی اپنانے، اسلحہ کی نمائش روکنے کے لئے فوری اقدامات کاحکم دیاہے۔ منشیات کی ترسیل روکنے، بڑے منشیات فروشوں کے خلاف ثبوت کے ساتھ کیس بنانے او رتعلیمی ادارو ں میں منشیات کی آن لائن ترسیل روکنے کا قانونی میکنزم وضع کرنے کی ضرورت کاجائزہ لیا جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں نو گو ایریا بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پتنگ کے دھاتی تار سے جاں بحق بچے کی ویڈیودیکھ کر دل کانپ گیا، انہوں نے کہاکہ پتنگ بازی کے سدباب کے لئے قانون موجود ہے، عملدرآمد کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ملز م کو سزا ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ریپ کیسز میں ملزم کو سزا دے کر نشان عبرت بنایاجائے، بچوں،ملازمین او رگھریلو تشدد کے واقعات نہ رکنا افسوسناک امر ہے۔ جبکہ مریم نوازشریف نے انسداد ٹی بی کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ٹی بی قابل علاج ہے،عوام میں آگاہی بہت ضروری ہے۔صحت مند پنجاب کیلئے ٹی بی کے خاتمے کی جنگ کو جیتنا ہوگا۔ مریم نوازشریف نے مسیحی برداری کوپام سنڈے کے تہوار پر مبارکباد دی ہے۔ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پام سنڈے کے تہوار پر تمام مسیحی بہنوں اوربھائیوں کی خوشیوں کیلئے دعا گو ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں پتنگ بازی سے کمسن بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس،سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔واقعہ پر شدید اظہار برہمی کیا۔

ای پیپر دی نیشن