لاہور پریس کلب میں اقرا کلب کی ہفتہ وار نشست 

Mar 25, 2024

لاہور( نیوز رپورٹر) لاہور پریس کلب میں اقرا کلب کی ہفتہ وار نشست میں شرکا نے کنزالایمان کی روشنی میں سورہ حشر کی آیت 18 پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان نے اپنے اعمال کے شجر تلے ہی زندگی گزارنی ہوتی ہے، خیر کے بیج بوئے گا تو خود اور اس کے متعلقین شجر سایہ دار کی ہوائیں پائیں گے۔ شر سے جڑے گا تو منتشر ہو کر بے چینی کو اپنا مقدر بنا لے گا۔ لہٰذا انسان کو غوروفکر کرتے رہنے چاہیے کہ اس کی توانائیاں کہاں خرچ ہو رہی ہیں۔ اپنے خالق و مالک کی ان گنت نعمتوں کے عوض اس کے دین کی اشاعت و اقامت کیلئے کتنا حصہ ڈال رہا ہے۔ آخر میں مرحوم ارکان پریس کلب و اقربا کیلئے مغفرت،بیمار ارکان کیلئے صحت،بے گناہ قیدیوں کی رہائی اور فلسطین کی فتح و نصرت کی دعا کی گئی۔

مزیدخبریں