لاہور (نیوز رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویراحمدخان نے کہا ہے کہ غزہ بحران،مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی سے طویل ہوا۔ شیرخواروں سمیت فلسطینیوں کواسلام اورمسجداقصیٰ سے والہانہ محبت کی پاداش میں بربریت کانشانہ بنایاجارہا ہے۔ فلسطینی کسی قیمت پرمسجداقصیٰ او ر بحیثیت قوم اپنے حق آزادی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ سرزمین فلسطین پرسحری وافطاری کاکوئی انتظام نہیں لیکن اس کے باوجود رمضان میں بھی روزانہ غزہ کے معتوب روزہ دار جام شہادت نوش کررہے ہیں ۔جبکہ عالمی ضمیر ہنوزمدہوش ہے۔