لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ نون اوورسیز اور یوم پاکستان ہر سال کی طرح اس سال بھی 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن اورسیز کے زیر اہتمام ایک زوم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے سینئر نائب صدر و چیف کوآرڈینٹر بیر سٹر امجد ملک نے کی ۔ کانفرنس میں پوری دنیا سے مختلف ملکوں کے مسلم لیگ نون کی تنظیم کے عہدہ دران نے بھر پور شرکت کی جس میں قائد محمد میاں نواز شریف صدر مسلم لیگ ن ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف صدر مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قائدانہ صلاحتوں کو خراج تحسن پیش کیا گیا۔ بیرسٹر ملک امجد نے کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہے پاکستان ہی ہمارا گھر ہے اس لیئے ہم سب نے ملکر اپنے گھر یعنی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔ شرکاء کانفرنس نے بھی اپنی اپنی باری پر یوم پاکستان کے متعلق اپنے پیغامات جاری کیے اور ساتھ ہی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے بیرسٹر امجد ملک کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وہ مسلم لیگ نون کے بین الاقوامی چیپٹرز کو خوش اسلوبی سے چلانے کیساتھ ساتھ سمندر پار پاکستانیوں کی موثر آواز بھی بنے ہیں۔ کانفرنس کے اختتام پہ ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔