لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے پیشہ وربھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 102 مقدمات درج کئے ہیں۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ 830 سے زائد بچوں اور بزرگوں کو وارننگ دیتے ہوئے چھوڑ دیا گیا۔سگنلز پر پیشہ ور بھکاریوں اور گداگروں کو فوری ہٹایا جارہا ہے جبکہ جعلی معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں۔لاہور ٹریفک سگنلز کو گداگری جیسی لعنت سے پاک کیا جائیگا۔غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا اخلاقاً جرم ہے۔
پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف 102مقدمات ‘ 830 سے زائد بچوں ‘بزرگوں کو وارننگ
Mar 25, 2024