لاہور(کلچرل رپورٹر) شاہین اشرف علی نے ڈاکٹر نوشین خالد کی کتاب کی تقریب پزیرائی کا اہتمام کیا۔ تقریب کا آغا کیک کاٹنے سے ہوا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر عظمیٰ زریں نازیہ ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ فارسی جامعہ پنجاب اور یاسمین بخاری تھیں۔ صدارت ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے کی۔ مقررین میں رقیہ اکبر، شگفتہ غزل ہاشمی اور دیگر تھیں۔ ڈاکٹر عظمی زریں ناذیہ جو فارسی کی سکالر بھی ہیں نے علامہ اقبال اور قائد کے باہمی تعلق، فاطمہ جناح اور تحریک پاکستان میں خواتین کے کردار پر بات کی۔ یاسمین بخاری نے اپنی قائداعظم سے ملاقات کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر نوشین خالد کی یہ تیسری کتاب ہے۔ ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے کہا کہ کتاب نئی نسل کیلئے بہترین ہے۔ آسان اسلوب میں ہے اسے نصاب کا حصہ ہونا چاہئے۔ تقریب کے شرکاء میں کنول بہزاد ، فاطمہ شیروانی ، عالیہ بخاری ، گلشن عزیز ، غناء اور عنبرین تھیں۔
ڈاکٹر نوشین خالد کی کتاب کی تقریب پزیرائی
Mar 25, 2024