پتنگ بازی سے حادثات قصیور سرگودھا میں 2بچے جان بحق ایک زخمی حالت تشویشناک

Mar 25, 2024

قصور‘پتوکی‘ لاہور‘گوجرانوالہ (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی)قصور کے نواحی گاؤں جاگووالہ چک نمبر 4 میں 8سالہ بچہ پتنگ اڑاتے چھت سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ یٰسین کے بیٹے علی رضا کا پتنگ اڑاتے اچانک پائوںپھسلا اور وہ نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا۔معصوم کی اچانک موت سے گھر میں کہرام مچ گیا۔دوسرے واقعہ میں ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سرگودھا تقی پارک میں  پتنگ بازی سے بچے کی ہلاکت کے معاملہ کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے۔بچہ پتنگ لوٹتے جاں بحق نہیں ہوا،حقیقت یہ ہے کہ بچہ کبوتر اڑانے کیلئے لوہے کا راڈ استعمال کر رہا تھا جوہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا یااور وہ کرنٹ لگنے سے چل بسا۔بچے کا نانانے اپنے ویڈیو بیان میںکہا کہ میرا نواسہ روزہ سے پہلے گھر سے نکلا،چھت پرکبوتر اڑا رہا تھا جب اسے کرنٹ لگا۔پولیس نے بتایاواقعہ کے فوری بعد 1122 موقع پر پہنچی تو بچہ جاں بحق ہو چکا تھا۔ورثاء نے کسی کے خلاف کارروائی سے انکار کیا ہے۔علاوہ ازیں گوجرانوالہ کے علاقے بٹرانوالی کا 12سالہ ثمرعباس کرکٹ کھیل رہا تھا گیند لینے چھت پر گیااور اوپر سے گزرتے 11KVکے ہائی وولٹیج  تار سے ٹکرا کر بری طرح جھلس گیا جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاںسے بعدازاں تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔ بچے کے چچا کا کہنا ہے کہ بچہ پتنگ لوٹنے نہیں بلکہ حادثاتی طور پر ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکراکر جھسلا ہے۔

مزیدخبریں