وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےوفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےملاقات کی۔ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔وزیر اعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ مل جل کرپاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالیں گے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے معاشی بہتری کے لیے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہارکیا۔محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ مریم نواز کا پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا سنگ میل ہے۔ مریم نوازکے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں۔صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سابق سینیٹر پرویز رشیدبھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازسےوفاقی وزیرخزانہ محمدا ورنگزیب کی ملاقات
Mar 25, 2024 | 11:07