کوٹ رادھا کشن: تنخواہ مانگنے پر مالک نے مزدور کی انگلیاں کاٹ دیں

Mar 25, 2024 | 11:09

کوٹ رادھاکشن کے نواحی علاقے بھمبہ میں محنت کش کاتنخواہ مانگناجرم بن گیا، مالک نے مزدور کے ہاتھ کی 4 انگلیاں کاٹ دیں۔اویس نامی نوجوان عرفان نامی شخص کےگودام پرکئی سال سےملازم تھاتاہم اس دوران وہ اپنی تنخواہ مالک کےپاس بطورامانت جمع کرواتا رہا۔اب رقم واپسی کے مطالبےپرمالک نےطیش میں آکر ملازم کو بدترین تشدد کانشانہ بناڈالا۔ملزم عرفان نے مبینہ طور پر محنت کش کےہاتھ کی 4 اُنگلیاںتیزدھارآلے سے کاٹ ڈالیں۔متاثرہ فیملی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورآئی جی پنجاب سےانصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں