محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی 

Mar 25, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹر عماد وسیم کے بعد فاسٹ بائولر محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کیلئے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پرنظر ثانی کی، فیملی کیساتھ بات چیت بعد ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے اپنی دستیابی دیتا ہوں۔ پاکستان کیلئے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں۔ میرا ملک، میری ذات سے پہلے آتا ہے۔ پاکستان کی شرٹ پہننا ہمیشہ سے سب سے بڑی خواہش رہی ہے اور رہے گی۔ زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کا موقع دیتی ہے۔ میری پی سی بی کیساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے، پی سی بی نے مجھے عزت دی۔ میں نے کرکٹ بورڈ کو بتایا ہے کہ پاکستان کیلئے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔ محمد عامر نے 2020 ء میں انٹرنیشنل کرکٹر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں