لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کبڈی امپائر رانا محمد اکرام نے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا باقاعدگی انعقاد ہونا ضروری ہے۔ کبڈی ہمارا ثقافتی کھیل ہے اور کبڈی کا بے پناہ ٹیلنٹ ملک کے دیہی علاقوں میں موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح ملک و قوم کا نام روشن کر رکھا ہے اور حکومت کی جانب سے ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے۔ محمد سرور رانا کا ورلڈ کبڈی فیڈریشن کا سیکرٹری جنرل بننا ملک و قوم کیلئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل امپائر رانا اکرام نے کہاکہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ کھیل بھی ترقی کر سکیں۔
کبڈی کی ترقی کیلئے بھر اقدامات کی ضرورت :رانا اکرام
Mar 25, 2024