لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ دونوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے والے شین واٹسن نے دونوں لیگز کے فرق اور سٹینڈرڈ کی وضاحت کی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل حقیقی فاسٹ باؤلرز کا معیار لاتا ہے اور یہ کہ ہر ٹیم میں ایک سے دو تیز گیند باز ہوتے ہیں جو 150 کلومیٹر فی گھنٹا پر باؤلنگ کرتے ہیں لہذا اگر آپ وہاں کھیلتے ہیں تو آپ کو اپنے اے گیم پر ہونا ضروری ہے ورنہ آپ بے نقاب ہو جائیں گے۔ آئی پی ایل کی بات یہ ہے کہ یہ دنیا کے تمام بہترین کھلاڑیوں کو اکٹھا کرتا ہے اور چونکہ پی ایس ایل میں کوئی ونڈو نہیں ہے، یہ آئی پی ایل جیسے بہترین کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر سکتا۔ اگرچہ پی ایس ایل میں بہت سارے عالمی معیار کے بیرون ملک کھلاڑی موجود ہیں لیکن آئی پی ایل کی عالمی ونڈو کی وجہ سے دنیا کے بہترین کھلاڑی ہر کھیل کھیلتے ہیں اور یہ ناقابل یقین حد تک مشکل ہے کیونکہ آئی پی ایل میں کوئی کمزور روابط نہیں ہیں اور اسی وجہ سے ہر کوئی آئی پی ایل میں آنا پسند کرتا ہے کیونکہ یہ امتحان لیتی ہے کہ آپ کس لیول کے کھلاڑی ہیں۔