خیبرپختونخوا،مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران کا عدالت سےرجوع

خیبرپختونخوااسمبلی میں مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران نے عدالت سےرجوع کرلیا۔درخواست ن لیگ،پی پی پی اورجےیوآئی کے مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران نےحلف  کیلئےدائرکی۔درخواست میں موقف اپنایاگیاخیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینا بدنیتی ہے،مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لیا جائے تاکہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈال سکے،پشاور ہائیکورٹ بھی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کرچکی، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کا نوٹیفیکشن جاری کردیاہے۔درخواست میں استدعاکی گئی کےحلف نہ لینے کی صورت میں سینیٹ انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن