وفاقی وزیر برائے تجارت جمال کمال نے کہا ہےکہ حکومت معاشی اصلاحات کے لیے تمام اہم اقدامات کرےگی۔کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم اور دیگر جماعتیں حکومت کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں مشکلات کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہمیں معاشی اشاریوں کو بلندی کی جانب لے کر جانا ہے، حکومت معاشی اصلاحات کے لیے تمام اہم اقدامات کرےگی۔جام کمال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کے تشکیل میں بڑا کردار ادا کیا۔