لاہور‘سیالکوٹ(نامہ نگار‘نمائندہ نوائے وقت) باٹاپورمیں18 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر زہریلا کیمیکل پی کر خودکشی کرلی ۔باٹا پور کے نواحی گاؤں کی رہائشی 18 سالہ بریحہ نے مبینہ طور پر نامعلوم وجوہات پر زہریلا کیمیکل پی لیا۔جان کی بازی ہار گئی۔ سیالکوٹ تھانہ کوتوالی کے علاقہ محلہ پورن نگر میں شیخوپورہ کے رہائشی محمد شعیب نے اپنے خود گولی مار کر خودکشی کر لی واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔
نامعلوم وجوہات پر باٹا پور لڑکی سیالکوٹ میں نوجوان نے خود کشی کرلی
Mar 25, 2024