خیر پور (آئی این پی ) خیر پور میں سندھ کے صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کے 3 روزہ عرس کا آغاز ہو گیا۔ اتوار کو خیر پور کے علاقے درازہ شریف میں سندھ کے صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کے 3 روزہ عرس کا آ غاز ہو گیا ۔ عرس کے پہلے روز سجادہ نشین خواجہ عبدالحق فاروقی نے مزار کو عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر سجادہ نشین خواجہ عبدالحق کا کہنا تھا کہ حضرت سچل سرمست کی شاعری پیار، امن اور انسانیت کا درس دیتی ہے۔ صوفی شاعر سچل سرمست کے عرس کے دوسرے روز (آج) پیر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل ہو گی اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ عرس کے دوسرے روز 14رمضان المبارک کو سابق وزیرِ اعلی کے ہمراہ عرس کا افتتاح کریں گے۔
خیرپور،صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کا عرس شروع
Mar 25, 2024