ساہیوال‘ڈسکہ(نمائندہ نوائے وقت‘نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی)فری علاج کیلئے صحت کارڈ بنوانے کے بہانے ٹیچنگ ہسپتال کے 2اہلکاروں کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی ٗفرید ٹائون پولیس نے ملزمان گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ٗایم ایس ہسپتال نے معاملہ دبانے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ۔بورے والا کے ایک گائوں سے خالق نامی ٹی بی کا مریض ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیکل یونٹ وارڈ 2 میں داخل ہوا جس کے ساتھ ایک شادی شدہ رشتہ دار خاتون ساتھ تھی ۔ ہسپتال کے 2اہلکار ناصر مسیح وغیرہ خاتون کو فری علاج کیلئے صحت کارڈ بنوا کر دینے کا چکر دیکر اسے ایک خالی کمرے میں لے گئے اور ہوس کانشانہ بناڈالا۔ڈسکہ اوباش ملزم کی تیرہ سالہ بچی کیساتھ زیادتی تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلی داسو سنگھ کے منظور کی تیرہ سالہ بھتیجی گھرسے باہرگئی تو اس کو اوباش ملزم آصف ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ گھر لے گیا اور وہاں پر اس نے بچی کیساتھ زیادتی کرڈالی۔