بڑھتے درجہ حرارت سے عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی بڑھے گی: ماہرین

Mar 25, 2024

لندن (نیٹ نیوز) گلوبل وارمنگ سے عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور دنیا بھر میں مہنگائی بڑھے گی۔ ماہرین اور یورپی مرکزی بنک نے خبردار کر دیا۔ عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کا اثر پوری دنیا خصوصاً ترقی پذیر ممالک پر پڑے گا۔ ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گلوبل وارمنگ سے ہیٹ ویو، خشک سالی اور سیلابوں میں اضافہ ہو رہا ہے جو عالمی معیشت کے اہم شعبوں زراعت اور خوراک کی پیداوار پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ عالمی منڈیوں میں خوراک کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ 

مزیدخبریں