پہلے عشرے میں 10 لاکھ روزہ داروں کی روضہ رسولﷺ پر حاضری

Mar 25, 2024

مدینہ منورہ(این این آئی)رمضان کے بابرکت مہینے کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی میں نمازیوں کی بڑی تعداد میں آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے مطابق ماہ صیام کے دوران مسجد نبوی میں روزہ داروں کو غیر معمولی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتظامی ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی میں نمازیوں کی تعداد 9,818,474 تک پہنچ گئی۔ اس دوران 739,702 ہزار زائرین نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔جنرل اتھارٹی نے مسجد نبوی ﷺ کی راہداریوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کام کیا زائرین اور نمازیوں کے داخلے کو مرکزی اور ذیلی کوریڈورز پر تقسیم کیا گیا تاکہ نقل و حرکت کی ہموار روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔زائرین اور نمازیوں میں زمزم کے پانی کی تقریبا 195,800 بوتلیں تقسیم کی گئیں اور تقسیم کیے جانے والے کھانوں کی تعداد 2,908.53 تک پہنچ گئی۔مقامی رہ نمائی سے مستفید ہونے والے زائرین کی تعداد 132,893 تک پہنچ گئی۔ 26,910 زائرین نے معذور افراد اور بزرگوں کے لیے مختص مقامات سے استفادہ کیا۔

مزیدخبریں