قصور (نمائندہ نوائے وقت)میڈم فوزیہ مشتاق اور میڈم یاسمین آزادنے مختلف پرائیویٹ نرسنگ کالجز کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاوزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق نرسنگ کے شعبہ کو مزید فعال بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کی ٹیم مشن کی تکمیل کیلئے کام کر رہی ہے۔ نرسنگ کے شعبے میں بہتری کیلئے اہم انقلابی قدم، پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل نے نرسز مڈوائفر،ایل ایچ وی سے متعلق ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی ہے۔ نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں تین بڑی اہمیت کا حامل ہے،نرسنگ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے، نئے ضابطہ اخلاق کی منظوری سے پیشہ وارانہ مہارت کو فروغ ملے گا۔