ننکانہ صاحب (نامہ نگار)یوم پاکستان کے حوالے سے ہیڈ بلوکی دریائے راوی کے مقام پر ریسکیو 1122 اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے اشتراک سے واٹر سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر فیسٹول کے مہمان خصوصی تھے جس میںلاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع لاہور،قصور،شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کی ریسکیوٹیموں سمیت آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا،جن میںٹی ڈی سی پی،کراس روٹس کلب،لاہور مرینہ بوٹ کلب اور الخدمت فائونڈیشن کی ٹیمیں شامل ہیں ،ننکانہ کی ٹیم بازی لے گئی۔