ہر محب وطن شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے:رانا تنویر

Mar 25, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے حلقہ این اے 114 میں اراکین صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول ، عطیہ افتخار ، چوہدری وسیم انجم سندھو، کوآرڈی نیٹر حلقہ پی پی 139 حاجی طارق محمود ڈوگر، صدر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 138 چوہدری محمود اختر گورائیہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کا ہر محب الوطن شہری دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں پر کسی بھی ملک کو اب کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے ۔افواج پاکستان دنیا کی طاقتور اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مالا مال افواج میں شامل ہے۔

مزیدخبریں