سیدہ خدیجہ الکبریؓ نے حسن عمل سے طاہرہ کا لقب پایا:مولانا حافظ اکرم 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عالم دین مولانا حافظ اکرم نے کہا ہے کہ ہمیں سیدہ خدیجہ الکبریؓ کی زندگی گزارنے کے پہلوؤں اور حضور سے خصوصی محبت کو اجاگر کرنا ہو گا۔سیدہ خدیجہ الکبریؓ نے اپنے حسن عمل سے دور جاہلیت میں بھی طاہرہ کا لقب پایاانہوں نے آپ کی تجارت ایمانداری سے متاثر ہو کرشادی کی پیشکش کی جسے آپ نے قبول فرماکر تمام مسلمانوں کے لئے ایک پیغام دیا کہ نکاح کے بعد زندگی گزارنے کے لئے میاں بیوی کی عمروں کے فرق کو ملحوظ خاطر نہ رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد ضلع کچہری میں سیدہ خدیجہ الکبری ؓکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ تاریخ نے اسلام کے آغاز میں مصیبتیں اورظلم وستم جھیلنے والے وفا شعاروں کو خصوصی اہمیت دی ہے ہم اگر حضو ر اورسیدہ خدیجہ الکبری کی زندگی کو آئیڈیل بنائیں تو معاشرے میں میاں بیوی کی عمروں میں فرق کو بنیاد بنا کر بے سکونی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور لوگ میاں بیوی کی زندگیاں عائلی بنا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن