پی سی بی کی سات رکنی سلیکشن کمیٹی قائم، ممبران کے پاس ایک جیسے اختیارات ہونگے

Mar 25, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی نئی سات رکنی سلیکشن کمیٹی بنادی گئی کوئی چیئرمین نہیں سلیکشن کمیٹی میں کپتان وہیڈکوچ ممبر اور تمام ممبران کے پاس ایک جیسے اختیارات ہوں گے تمام فیصلے کمیٹی کریگی تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا گیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کمیٹی اراکین کے ناموں کا اعلان کیاسلیکشن کمیٹی میں عبدالرزاق، وہاب ریاض، محمد یوسف ،اسد شفیق شامل ،کمیٹی میںدوکوآرڈنیٹر اور ڈیٹا اینالسٹ ہوگاآج بروز پیر سے کاکول میں دوہفتے کا کیمپ شروع ہوگاچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ نئی سلیکشن کمیٹی سات ممبران پر مشتمل اور تمام ممبران کے پاس ایک جیسے اختیارات ہوں گے،سلیکشن کمیٹی میں کپتان اور ہیڈکوچ ممبر ہوں گے، سلیکشن کمیٹی ہر فیصلہ خود کرے گی اور اس کا کوئی چیئرمین نہیں ہوگا کوچز کے حوالے سے بھی کام ہورہا ہے ابھی فائنل نہیں ہوا4سے 5دن میں کوچز کے حوالے سے فیصلہ کرلیں گے

مزیدخبریں