صدر اور وزیر اعظم کی ہندو برادری کو ہولی تہوار پر مبارکباد

Mar 25, 2024 | 14:31

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہندو برادری کو رنگوں کے تہوار ہولی پر مبارکباد دی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہولی برائی کی شکست اورنیکی کی فتح پرخوشی کا تہوار ہے، ہندو برادری کی پاکستان کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں، پاکستان تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کا خوبصورت گلدستہ ہے۔ صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، آئین سب مل کرملکی ترقی، خوشحالی باہمی اتحاد سے پاکستان کا نام روشن کریں، دوسری جانب  وزیراعظم شہباز شریف کا ہولی تہوارکے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ ہندو برادری کو ہولی کے رنگوں کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، فخر ہے پاکستان مختلف عقائد، نسلوں، ثقافتوں اور زبانوں کاحسین امتزاج ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئیے ہم یہ دن اپنے اختلافات کو طاقت میں بدلنے کے عزم کے ساتھ منائیں، آئیں ہم سب مل کر ملکی ترقی خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے لئے کام کریں،بہار کی آمد ہم سب کیلئے نئی شروعات، امید اور خوشی لیکر آئے، تہوار کی خوشی منانے والوں کو ہولی مبارک ہو۔

مزیدخبریں