سینیٹ انتخاب کیلئےقومی اسمبلی کااجلاس یکم اپریل کوطلب کرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔تفصیلات کےمطابق وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دی۔ اجلاس میں معمول کا ایجنڈا زیر بحث آئے گا ،اپوزیشن ایک بار پھر مخصوص نشستیں نہ ملنے کا معاملہ اٹھائے گی ۔دو اپریل کو قومی اسمبلی ہال سینیٹ الیکشن کےلیے استعمال کرنے کی تحریک بھی منظور کی جائے گی۔