ایچیسن کالج کے پرنسل کے استعفے کے معاملے پرگورنرپنجاب اور وفاقی وزیراطلاعات کا موقف بھی سامنے آگیا۔تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایچی سن کالج میں فیس معافی کا معاملہ مختلف انداز سے پیش کیا جا رہا ہے۔احد چیمہ کے بچوں کی ایچی سن کالج میں نہ پڑھنے کے باعث فیس معاف کی گئی، وفاقی وزیر احد چیمہ اور انکی اہلیہ اسلام آباد شفٹ ہو گئے تھےاور بچوں نے ایچی سن کالج میں تعلیمی سرگرمیاں چھوڑ دیں تھیں۔ گورنر کے مطابق ایچی سن کالج میں تعلیم نہ لینے اور اسلام آباد شفٹ ہونےکے باوجود جو فیس کا نوٹس ملاتھا اسے معاف کیا گیا،ان بچوں کے علاوہ بھی کسی طالب علم کے سکول چھوڑنے کے بعد فیس نہ لینے کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں ۔گورنر نے کہا کہ پرنسپل مائیکل تھامسن نے گذشتہ سال ہی استعفی دے دیا تھا،ہماری درخواست پر وہ اگست 2024تک عہدے پر کام کر رہے تھے،نئے پرنسپل کےلیے سرچ کمیٹی پہلے سے نئی تعیناتی کے قریب پہنچ چکی ہے ۔سرچ کمیٹی میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سمیت بڑے معتبر نام ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ احد چیمہ کے بچے اسلام آباد منتقل ہوچکے تھے تو فیس کس بات کی دیتے،احدچیمہ کی اہلیہ نے قانون کی مطابق گورنر کو درخواست دی، گورنر پنجاب نے قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ دیا۔
ایچیسن کے پرنسل کا استعفیٰ :گورنر پنجاب اور حکومت کا موقف بھی آگیا
Mar 25, 2024 | 15:26