اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل نے طویل انتظار کے بعد غزہ پر قرار داد منظور کرلی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قرار داد میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرار داد پر فوری عمل ہونا چاہیے، ناکامی ناقابل معافی ہوگی۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 4 ناکام کوششوں کے بعد غزہ میں جنگ بندی کیلئے قرارداد منظور کی گئی،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ ہوئی،سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔