آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس کی جانب عیدی طلب کرنے سے متعلق شکایات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈولفن اہلکار، ناکہ پر تعینات اہلکار یا ٹریفک اہلکار دوران چیکنگ اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا ہے. رشوت طلب کرتا ہے یا عیدی کا مطالبہ کرتا ہے تو فوری 1715 پر کال کریں۔آئی سی سی پی او کے مطابق اگر آپ کے پاس کوئی تصویری یا ویڈیو ثبوت موجود ہو تو فوری آئی سی ٹی 15 ایپ پر بھیجیں۔ان تمام تر شکایات کو اے آئی جی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا داخلی احتساب یونٹ دیکھے گا۔ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد احتساب کے عمل پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔