وزیر مملکت امور داخلہ تسنیم قریشی کا دورہ سعودی عرب، پاکستان سکول جدہ الرحاب کا دورہ

جدہ ( امیر محمد خان سے ) وزیر مملکت امور داخلہ تسنیم قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اسکول جدہ الرحاب میں والدین کمیٹی کا مسئلہ ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے بچے سکول میں نہیں پڑھتے انہیں سکول کے معاملات میں بولنے کا کوئی حق نہیں، وہ جدہ میں پاکستان سکول ( انگریزی سیکشن ) کے دورے کے موقع پر سکول کی قائم مقام پرنسپل سحر کامران کی جانب سے اسکول کے معاملات میں غیر متعلقہ افراد کی مداخلت کی شکایت کے بعد بات کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے سکول کے بچوں سے خطاب کیا اور سکول کے معیار کی تعریف کی۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے سحر کامران نے سوات متاثرین کے لئے وزیر مملکت کو چار لاکھ روپے کا چیک دیا۔ قونصیلٹ پہنچنے پر قونصل جنرل ضیغم الدین اعظم نے انکا استقبا ل کیا۔ وزیر مملکت نے صرافہ برادری کی جانب پاکستانی کمیونٹی کے ایک اجتماع خطاب جبکہ پی پی پی کے رہنماءجو اب مسلم لیگ میں سرگرم ہیں ممتاز کاہلون کی رہائش گاہ جاکر انکے برادر نسبتی کے انتقال پر فاتحہ پڑھی، انکے ہمراہ صرافہ برادری کے رہنماءراجہ اکرم بھی تھے۔

ای پیپر دی نیشن