ڈی جی پیپکو محمد خالد نے کہا ہے کہ ستایئس مئی تک تمام بند آئی پی پیپز بجلی کے نظام میں واپس آجائیں گے جس سے لوڈشیڈنگ میں کافی حد تک کمی ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل پیپکو محمد خالد نے واپڈا ہاوس لاہور میں میڈیا کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی کے شارٹ فال میں اضافے کی وجہ سے شہری علاقوں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ گرمی میں اضافے سے بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے، تاہم ستایئس مئی تک صورتحال بہتر ہوجائے گی ۔ دی جی پیپکو کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی پر ساڑھے تین روپے فی یونٹ سبسڈی دے رہی ہے اور بجلی کی  قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ۔ محمد خالد نے بتایا کہ فیصل آباد پاور پلانٹ کو طلب کے مقابلے میں صرف پچیس فیصد گیس کی سپلائی مل رہی ہے جس کی وجہ سے یہ پلانٹ بجلی کی مطلوبہ پیداوارفراہم نہیں کر رہا۔ عطا آباد جھیل سے متعلق ایک سوال پر ڈی جی پیپکو نے کہا کہ اس قدرتی جھیل میں پانی کی مقدار اتنی نہیں ہے کہ وہاں ڈیم بنایا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن