کراچی کی مسیحی برادری نے توہین آمیز خاکوں کو عالمی سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔

May 25, 2010 | 00:58

سفیر یاؤ جنگ
فیس بُک پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہہ وسلم کے توہین آمیز خاکوں پر دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جس کی کراچی میں موجود مسیحی برادری نے بھی شدید مذمت کی ہے، اس سلسلے میں مسیحی برادری نے جماعت اسلامی کے مرکز میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کرکے اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔
اقلیتی نمائندوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کا سلسلہ تین چار سالوں سے جاری ہے، اور انبیاء کی بے حرمتی کرنے والے مسیحی نہیں ہیں، جبکہ اُن کا کسی مذہب سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے، ان واقعات کا جتنا دکھہ مسلمانوں کو ہوا ہے اتنا ہی مسیحی برادری کو بھی ہوا ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ جن مقاصد کے لئے یہ ویب سائٹس بنائی گئی ہیں، اُن سے وہی کام لیا جائے اور کسی کی دل آزاری
نہ کی جائے، جبکہ حکومت ایسی ویب سائٹس کو فوری طور پر بند کرے، ایسی ویب سائٹس کا مقصد انسانیت اور بھائی چارے کی فضاء کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے جسے مل کر ناکام بنانا ہوگا۔
مقررین نے کہا کہ فیس بک پر توہین آمیز خاکوں کے بارے میں یورپی ممالک نے ابھی تک کوئی وضاحت نہیں کی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ممالک عالمی سازش کا حصہ ہیں۔
مزیدخبریں