عطاء آباد جھیل میں پانی کی سطح میں مزید دواعشاریہ چھ فٹ اضافہ ہوگیا، ادھربٹگرام سے متاثرین کی نقل مکانی جاری ۔

May 25, 2010 | 13:33

سفیر یاؤ جنگ
ہنزہ میں قدرتی طورپرمعرض وجود میں آنیوالی عطاء آباد جھیل کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد اب پانی مزید آبادیوں میں داخل ہورہا ہے۔  جھیل میں  پانی کی آمد دوہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک سوپچاس کیوسک ہے ۔ آج ہنزہ کے علاقے گلمت میں ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے متاثرین تک ادویات پہنچائی جارہی ہیں ۔ ادھربٹ گرام کے  مختلف علاقوں سے دوہزار خاندانوں  کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق جھیل ٹوٹنے سے ضلع دیا مرکا ایک بڑا حصہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ انتظامیہ نے دریائے سندھ کے کنارے ساٹھ فٹ کے ایریا کو ریڈ زون قراردے کردفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی ہے ۔ ماہرین کے مطابق جھیل اورسپل وے کے درمیان چودہ فٹ کا فاصلہ رہ گیا ہے اورممکنہ سیلاب کے پیش نظردریائے ہنزہ کے کنارے واقع کئی پاور سٹیشنز بھی زیر آب آسکتے ہیں ۔
مزیدخبریں