سوات کے علاقے فتح پور میں فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران تین شدت پسند کمانڈرمارے گئے۔

ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے مضافاتی علاقے فتح پورمیں آج صبح شدت پسندوں اورفورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فورسز کی بھرپورجوابی کارروائی میں تین مقامی شدت پسند کمانڈرعلی رحمان ، الیاس اورحبیب الرحمٰن مارے گئے ۔ جھڑپ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کر کے بعض مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔  تینوں شدت پسند کمانڈر فورسز اورسویلین آبادی پرحملوں میں مطلوب تھے۔

ای پیپر دی نیشن