پھول خدا کا حسین تحفہ ہیں لندن میں فطرت کی اس حسین تخلیق کا میلہ سجایا گیا، چیلسی فلاورشو میں ملکہ الزبتھ نے خصوصی طورپرشرکت کی

May 25, 2010 | 16:03

سفیر یاؤ جنگ
چیلسی فلاور شو لندن کی سماجی زندگی کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔اس میلے کا اہتمام لندن کی بزنس کمیونٹی نےکیا ۔ چیلسی فلاور شو میں مختلف اقسام کے چھوٹے چھوٹے باغات بنائے جاتے ہیں جو دیہی، شہری ، دفتری ہر انداز کی باغبانی کی عکاسی کرتے ہیں۔ پھولوں کےاس خوبصورت میلے میں ملکہ الزبتھ کی آمد خصوصی اہمیت کی حامل تھی ۔ ملکہ نے پھولوں کے مختلف سٹالزمیں گہری دلچسپی کا اظہارکیا اور بعض پھولوں کو باقاعدہ سونگھ کر لطف اندوز اورمسرور ہوئیں ۔ مختلف سٹالز پر رکھے گئے پھول نہایت خوشنما منظر پیش کر رہے تھے۔ ملکہ برطانیہ نے شو میں شریک مشہورسائنسدان سٹیفن ولیم ہواکنگ سے ملاقات بھی کی۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ  کے شوہر ڈیوک اف ایڈن برگ سمیت کینٹ کے شہزادہ اور شہزادی میکائل نے بھی اس میلے میں خاص طور پرشرکت کی اورپھولوں کے سٹالز کا دورہ کیا۔
مزیدخبریں