پشاور پولیس نے گذشتہ رات غیرقانونی شادی کے الزام میں ملک اقبال، خواجہ سراء رانی اور چالیس دیگر خواجہ سراؤں کو ولیمے کی تقریب میں شرکت پرگرفتار کیا تھا۔ آج مجسٹریٹ نے دونوں کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ رانی اور ملک اقبال کے وکیل نے شادی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات سالگرہ کی تقریب تھی جسے شادی کا نام دے دیا گیا۔ دونوں کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔