وزیراعظم اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیرصدارت خواتین پارلیمینٹرینز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن ومفاہمت کے سلسلے میں خواتین کے کردارکو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اس سلسلے میں بے نظیر بھٹو شہید کا نام جنوبی ایشیا کی ان ہونہار خواتین رہنماؤں میں سرفہرست ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خواتین نے ہرشعبہ زندگی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے تاہم ماضی میں خواتین کے کردار کو نظرانداز کیاجاتا رہا جس سے ملک میں ترقی کاعمل آگے نہیں بڑھ سکا۔ موجودہ حکومت نے خواتین کی بہبود اور ان کے کردار کومزید موثر بنانے کے لیے ملازمتوں میں ان کا دس فیصد کوٹہ مختص کیا ہے۔