لالہ موسٰی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور جی ٹی روڈ بلاک کرکے امریکہ اور یورپی ممالک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسی طرح جلال پور جٹاں میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نےمطالبہ کیا کہ گستاخی کے ذمہ دار ممالک کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان حرمت رسول کی حفاظت کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔