ملتان میں متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام فیس بک پرگستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

May 25, 2010 | 22:15

سفیر یاؤ جنگ
ملتان پریس کلب کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے کی قیادت علامہ ظہیر الحسن نقوی، حافظ اللہ دتہ کاشف اور دیگر نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے ذمہ داروں کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ملوث ممالک کے ساتھ  سفارتی تعلقات ختم کر کے ان کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔
مزیدخبریں