یمن سکیورٹی فورسزاورحکومت مخالف مظاہرین کےدرمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد اڑتیس ہوگئی ۔

May 25, 2011 | 03:01

سفیر یاؤ جنگ
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے شمالی علاقے صنعا میں سکیورٹی فورسز اورحکومت مخالف مسلح قبائل کے مابین جھڑپوں میں قبائلی رہنما صدیق الحمر اور تین قبائل کے چوبیس افراد ہلاک ہوئے۔ یمن میں تازہ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اڑتیس ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یمن کی وزارت دفاع کے مطابق جھڑپوں میں چودہ سکیورٹی اہلکارہلاک جبکہ دو لاپتہ ہیں۔ یمن میں گزشتہ کئی ماہ سےحکومت کے خلاف جھڑپیں جاری ہیں لیکن یمنی صدر علی عبداللھ صالح اقتدار چھوڑنے پر ابھی تک آمادہ نہیں ہوئے۔
مزیدخبریں