پیپکو کےمطابق اس وقت ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار چار سو بیس میگا واٹ ہوگیا ہے،کے ای ایس سی کو چھ سو نو میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ہائیڈرل ذرائع سے پانچ ہزار چار سو انیس میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے جبکہ تھرمل ذرائع سے ایک ہزار چھ سو انسٹھ آئی پی پیز سے چھ ہزار چار سو چودہ میگا واٹ جبکہ آر پی پیز سے ستانوے میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں ۔ کراچی میں ساڑھے چارگھنٹے کی شیڈول لوڈشیڈنگ کے علاوہ فنی خرابی کے باعث بجلی کی طویل بندش بھی جاری ہے۔ شہرکے مختلف علاقوں میں فنی خرابیاں درست نہ ہو سکیں۔ پشاور میں چودہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ملتان میں چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے پاورلومز انڈسٹری بحران کا شکار ہے۔