لاہورہائیکورٹ نے حج کوٹہ کیس میں ٹورآپریٹرز کو کوٹہ دینے کے حوالے سے جاری کئے گئے حکم امتناعی میں چھ جون تک توسیع کردی۔

لاہورہائیکورٹ میں حج کوٹہ کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کی۔ حج کوٹہ کیس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حج پالیسی کے پیراگراف انیس پرپورا اترنے والے آپریٹرزکوکوٹہ دیاجائے۔ دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئے کہ ٹورآپریٹرز کو ہرحال میں میرٹ پر کوٹہ دیاجائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔ جس کے بعد عدالت نے آپریٹرز کو کوٹہ دینے کے حوالے سے جاری کئے گئے حکم امتناعی میں چھ جون کی توسیع کردی۔ عدالت میں اس حوالے سے ایک اور درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سات سو اکیس ٹورآپریٹرز کو کوٹہ دیا گیا ہے جبکہ ان میں سے تین سو آپریٹرز معیار پر پورا نہیں اترتے، جس پر عدالت نے وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھ جون کو جواب طلب کرلیا،

ای پیپر دی نیشن