سپريم کورٹ نے پيپلز پارٹی کی ٹکٹ پررکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والی فرح ناز اصفہانی کی رکنیت معطل کردی ۔

May 25, 2012 | 11:29

سفیر یاؤ جنگ
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے دوہری شہریت کیس کی سماعت کی ۔ حسین حقانی کی اہلیہ فرح ناز اصفہانی کی جانب سے دوہری شہریت کے اعتراف کے بعد عدالت عظمیٰ نے ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی، عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ کوئی بھی رکن اسمبلی دوہری شہریت کے ساتھ عوامی اختیارات استعمال کرنے کا مجاز نہیں۔ ملکی مفادات میں بنائی جانے والی پالیسیاں غیر ملکیوں کے سامنے تیار نہیں کی جاسکتیں۔ فرح ناز اصفہانی نے نہ صرف حلف سے روگردانی کی بلکہ الیکشن کمیشن کے علم میں دوہری شہریت نہ لاکر آئین اور قانون کی خلاف ورزی بھی کی۔ اراکین پارلیمنٹ پاکستانی عوام کے منتخب نمائندے ہیں ، فرح ناز اصفہانی امریکی شہریت کی وجہ سے پاکستانی عوام کی نمائندگی نہیں کرسکتی۔ سپریم کورٹ نے کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک ان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کی قومی اسمبلی ، قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس اور دفاعی پالیسیوں سے متعلق اجلاسوں میں شرکت پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ریکارڈ پیش کرنے کےلیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت تیس مئی تک ملتوی کردی۔
مزیدخبریں