ذرائع کے مطابق سیکریڑی قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے وزیراعظم توہین عدالت کیس سے متعلق گزشتہ روزدی جانے والی رولنگ کی کاپی رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کردی ھے۔ چار صفحات پر مشتمل رولنگ کی نقل سیکریڑی قومی اسمبلی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام بیجھی ھے۔ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی رولنگ میں یہ کہا گیا تھا کہ وزیراعظم گیلانی پر توہین عدالت کا جرم نہیں بنتا لہذا انکی نااہلی سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہیں بیجھا جائے گا۔