برازیل میں جاری فیشن شومیں حال ہی میں ڈیزائنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی برازیلین ڈیزائنرنیکا کیسلرنے اپنے تیار کردہ ملبوسات کونمائش کیلئے پیش کیا جن میں پرتگالی کلچرکونمایاں کیا گیا تھا ،اس شوکی منفرد بات موسم گرماکے ملبوسات پر بنے پھلوں کے ڈیزائن تھے جبکہ ماڈلز کیلئے اسٹیج کو زیتون کے تیل کی بوتلوں سے سجایا گیا تھا اس موقع پر حاضرین نے ریمپ پرواک کرتی ماڈلز کوخوب داد دی ،برازیل فیشن ویک چھبیس مئی تک جاری رہے گا جس میں تیس ڈیزائنرز کے تیارکردہ ملبوسات کی نمائش کی جائیگی۔