اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کے احتجاج پر ارسا نے چشمہ جہلم لنک کینال کا بہاﺅ بڑھا دیا۔ چشمہ جہلم لنک کینال میں 10 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا۔ سندھ کے لئے پانی کا حصہ بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک کر دیا گیا۔ پنجاب کو ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج بڑھا کر 75 ہزار کیوسک کر دیا گیا۔ منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم کر کے 32 ہزار کیوسک کر دیا گیا۔