نوازشریف کو حکومت بنانی چاہئے، ڈیل کر کے ملک سے نہیں جاوں گا: مشرف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اے پی ایم ایل کے صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کو حکومت بنانی چاہئے اور ملک کو ترقی کا عمل دوبارہ شروع کرنا چاہئے۔ جنرل (ر) پرویز مشرف نے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے سب جیل چک شہزاد میں ان سے ملاقات کی۔ جنرل (ر) پرویز مشرف نے ڈاکٹر امجد کو بتایا کہ انہوں نے پارٹی کے جیتنے و الے دونوں امیدواروں کو مبارکباد کے خطوط لکھے ہیں جبکہ وہ کسی ڈیل کے تحت ملک سے باہر نہیں جائیں گے تاہم مقدمات میں ضمانت ہونے کے بعد وہ معمول کے مطابق ملک سے باہر جا سکتے ہیں اور وہ واپس آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن