لا ہور ( کامرس رپورٹر ) گزشتہ روزآٹو موٹو انڈسٹری کی ترویج و ترقی کیلئے فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) لاہورمیں بزنس سپورٹ فنڈاور انٹرنیشنل فنانس کارپو ریشن کے تحت ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین اظہرسعید بٹ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آٹو موٹو انڈسٹری پاکستانی صنعتوں میں اہم مقام کی حامل ہے تا ہم دیگر صنعتوں کی طرح اس شعبے میں بھی حکومتی توجہ نہ ہونے کے با عث اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔