سیلز ٹیکس میں اضافہ شوگر انڈسٹری پر بوجھ ہو گا: ریاض قدیر بٹ

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیرمین ریاض قدیر بٹ نے جنرل سیلز ٹیکس کو 17فیصد کی سطح تک لے جانے کی خبروں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چینی پر 17فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تو اس کے شدید اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ شوگرانڈسٹری کو فاضل چینی کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور عالمی منڈیوں میں چینی کی قیمتوں سے چینی کی پیداواری لاگت بھی پوری نہیں ہو رہی۔ ریاض قدیر بٹ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیلز ٹیکس میں اضافہ صارفین کو منتقل نہیں کیا سکتا اور یہ بھی شوگر انڈسٹری پر اضافی بوجھ ہو گا جس سے انڈسٹری کے نقصانات مزید بڑھیں گے۔جس کے نتیجے میں گنے کی ادائیگیوں میں تاخیرہوگی جو کہ غریب کاشتکاروں کے لیے شدید مشکلات کاباعث ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن